سانحہ سوراب، 16اگست کو بلوچستان بھر میں احتجاجی مظاہروں کو کامیاب بنا کر احتجاج ریکارڈ کرایا جائے،ساجد ترین ایڈووکیٹ کی زیر صدارت بی این پی و بی ایس او کا مشترکہ اجلاس

کوئٹہ(ویب ڈیسک)بلوچستان نیشنل پارٹی اور بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا مشترکہ اجلاس پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ کی زیر صدارت پارٹی کے مرکزی فنانس سیکرٹری اختر حسین لانگو کی رہائش گاہ منعقد ہوا مشترکہ اجلاس میں پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری ملک نصیراحمد شاہوانی، پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ، پارٹی کے مرکزی فنانس سیکرٹری اختر حسین لانگو، مرکزی لیبر سیکرٹری موسیٰ بلوچ، بی ایس او کے مرکزی سیکرٹری جنرل صمند بلوچ، بی این پی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران غلام نبی مری، چیئرمین واحد بلوچ، ٹکری شفقت لانگو، حاجی باسط لہڑی، ثانیہ حسن کشانی، ضلعی آرگنائزر حاجی وحید لہڑی، ڈپٹی آرگنائزر جاوید بلوچ،ناصر قمبرانی، ضلعیآرگنائزنگ کمیٹی کی ممبر فریدہ بلوچ ایڈووکیٹ، ضلعی آرگنائزرنگ کمیٹی کے ممبران ملک ابراہیم شاہوانی، کاول خان مری، جان محمد مینگل، میر وائس مینگل، ماما نصیر مینگل، نعمت ہزارہ، سلیم چند، ماما نور خان کھیازئی، حاجیصدیق لانگو،سابق جنرل سیکرٹری ماما جمال لانگو، میر غلام رسول مینگل، بی ایس او کے ضلعی صدر کبیر بلوچ، جمعہ خان نیچاری، سینئر رہنماء رضا شاہی زئی و پارٹی کے دیگر اراکین نے اجلاس میں شرکت کی اجلاس میں پارٹی کے سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ نے سانحہ سوراب گدر کے حوالے سے بلوچستان بھر میں 16اگست کو مظاہرے منعقد کئے جائیں گے جبکہ کوئٹہ میں پریس کلب کے سامنے شام پانچ بجے مظاہرہ کیا جائے گا پارٹی اراکین نے مظاہرے کو کامیاب کرنے کے حوالے سے مثبت تجاویز دیں اور کہا کہ بی این پی ظلم زیادتیوں، سانحہ سوراب کے انسانیت سوز واقعے کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرائے اور ہم بلوچ اور بلوچستانی عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے بلکہ اپنا جمہوری و سیاسی کردار بلوچستان کے بحرانی حالات میں سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں اپنا سیاسی کردار ادا کرتے ہیں اجلاس میں تمام اضلاع کے عہدیداروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں احتجاجی مظاہرے منعقد کر کے اپنا قومی و جمہوری فریضہ سر انجام دیں،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *