Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
پشین(ویب ڈیسک) ضلع پشین بھر میں 79 واں جشن یوم آزادی شایان شان طریقے سے منائی گئی، مختلف سرکاری اور غیرسرکاری اداروں کی جانب سے مختلف تقاریب، سیمینارز اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا اور آزادی کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے ملکی سالمیت کے فروغ اور ملک میں آباد قومیتوں کے درمیان اتحاد اور اتفاق و بھائی چارہ پر زور دیا گیا۔ پشین شہر سمیت تحصیل کاریزات، نانا صاحب، حرمزئی اور سرانان کے مختلف تعلیمی اداروں میں پرچم کشائی کرتے ہوئے تقاریب منعقد ہوئیں۔ یوم آزادی کی سب سے بڑی اور مرکزی تقریب مقامی ریسٹ ہاوس پشین میں منعقد ہوئی جہاں ڈپٹی کمشنر پشین منصور احمد قاضی نے اراکینِ صوبائی اسمبلی حاجی اصغر علی ترین، سید ظفر علی آغا اور دیگر سرکاری آفیسران و قبائیلی عمائیدین کے ہمراہ قومی پرچم کشائی کی، جبکہ پشین پولیس کے چاق وچوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی دی۔ ایف سی کے لیفٹیننٹ کرنل محمد عمیر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز عبدالوہاب ناصر، ذیشان پانیزئی، ایس ایس پی نوید عالم اور دیگر سرکاری آفیسران، قبائیلی عمائیدین، آساتذہ کرام اور طلبہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے یوم آزادی حاصل کرنے کے سفر اور جدوجہد میں تحریک آزادی کے قائدین اور مذہبی علماء کے خدمات پر مفصل طریقے سے روشنی ڈالی۔ ڈپٹی کمشنر پشین منصور احمد قاضی نے اپنے خطاب میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سے اپنے ملک کے ساتھ مخلص رہنے اور اس ملک کی ترقی میں اپنا کردار مثبت طور پر ادا کرنے پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ مملکت خدادا پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی نئی منازل پر پہنچانے کے لئے کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں چھوڑا جائے گا۔ رکن صوبائی اسمبلی حاجی اصغر علی ترین نے کہا کہ پوری قوم 14 اگست کو وطن عزیز کا 79 واں یوم آزادی روایتی و ملی جوش و جذبے اور آزادی کی تحریک میں شریک رہنماؤں کی عظیم قربانیوں کی یاد کو تازہ رکھنے کے عزم کے ساتھ منارہی ہے۔ یہ دن قومی جذبے اور ملکی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لئے متحرک کردار ادا کرنے کے عزم کی تجدید کا بھی دن ہے تاکہ جو خواب بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح نے دیکھا تھا اسے پورا کیا جاسکے۔ رکن صوبائی اسمبلی سید ظفرعلی آغا نے کہا کہ یہ دن قومی اداروں پر قوم کے اعتماد کو تقویت دینے کے عزم کی بھی تجدید کا دن ہے جس کے ذریعے قوم کے سماجی و اقتصادی ترقی، ملکی سلامتی اور استحکام کے لئے کردار کو اجاگر کیا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قیام اور غیر ملکی تسلط سے نجات پانے کیلئے برصغیر کے مسلمانوں نے جو عظیم قربانیاں دی ہیں اورجو بے مثال جدوجہد کی ہے یہ ان کے اسلام اور دو قومی نظریے پر غیر متزلزل ایمان و یقین کا واضح ثبوت ہے۔انہی قربانیوں اور مسلسل جدوجہد کے نتیجے میں با لا?خر پاکستان کا قیام عمل میں ا?یا تھا۔ مقررین نے کہا کہ جب ہم تحریک پاکستان کی تاریخ پر نظر ڈالتے ہیں تو اس تاریخی جدوجہد میں یہ بات سب سے زیادہ نمایاں طور پرہمیں نظر ا?تی ہے کہ مسلمان اپنے جداگانہ اسلامی تشخص پر مصر تھے۔یہی نظریہ پاکستان اور علیحدہ وطن کے قیام کی دلیل تھی۔ہر قسم کے جابرانہ وغلامانہ نظام سے بغاوت کرکے خالص اسلامی خطوط پر مبنی نظام حیات کی تشکیل ان کا مدعا اور مقصود تھا۔ یوم آزادی کے تقریبات کے سلسلے میں پشین شہر کے مختلف سکولوں کے طلباء و طالبات نے تحریک آزادی پاکستان کے حوالے سے تقریریں کیں اور ملی نغمے پیش کئے۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر پشین منصور احمد قاضی نے دیگر حکام کے ہمراہ پشین سب جیل کا دورہ کیا اور قیدیوں کو مٹھائیاں تقسیم کیں۔ دریں اثنا گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری ماڈل ہائی اسکول پشین