ڈیرہ مراد جمالی ڈیرہ اللہ یار اور اوستہ محمد چوری ڈکیتی اور رہزنی کی وارداتین

ڈیرہ مراد جمالی (ویب ڈیسک) ڈیرہ مراد جمالی ڈیرہ اللہ یار اور اوستہ محمد چوری ڈکیتی اور رہزنی کی وارداتین تین موٹر سائیکل گھریلو سامان ہزاروں روپے نقدی چھ موبائل فون چھین لیے گئے لٹنے والوں میں دو صحافی بھی شامل ملزمان فرار ہوگئے چوری ڈکیتی کے بڑھتے ہوئے واقعات سے شہری پریشان پولیس کے مطابق ڈیرہ اللہ یار میں چوروں نے ڈھیرے ڈال دیے ایک ہی دن میں  نوری محلہ سے صحافی لیاقت مستوئی تاجر امین منگی اور جتوئی محلہ سے ڈاکٹر غلام مرتضی جمالی کی تین موٹر سائیکلوں کو نا معلوم چور چوری کرکے فرار ہوگئے جبکہ اوستہ محمد میں صحافی حنیف بلوچ کے گھر نا معلوم چور داخل ہوکر ہزاروں روپے نقدی گھریلو سامان چوری کرکے فرار ہوگئے ڈیرہ مراد جمالی کے قریب میر حسن پولیس تھانے کی حدود بگن چوکی کے مقام پر نا معلوم ڈاکووں نے روڈ پر ناکہ لگا کر متعدد افراد سے ہزاروں روپے نقدی درجنوں موبائل فون ودیگر سامان چھینکر فرار ہوگئے ان تمام واقعات کے متعلق مقامی پولیس نے تحقیقات شروع کردی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *