Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
اسلام آباد(ویب ڈیسک) چیف وہپ سینیٹ اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ہنزہ کا دورہ کیا اور تعلیمی سہولیات میں بہتری، طالبات کے لیے جدید اور سازگار تعلیمی ماحول کی فراہمی اور ادارے کی بنیادی ضروریات پوری کرنے کے لیے متعدد ترقیاتی اقدامات کا اعلان کیا، ان اقدامات میں سولر پاور سسٹم، جدید آئی ٹی لیبارٹری اور صاف پینے کے پانی کی سہولت شامل ہیں۔طالبات اور اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ محنت، عزم اور مستقل مزاجی کامیابی کی بنیادی کنجیاں ہیں۔ انہوں نے طالبات پر زور دیا کہ وہ تعلیم میں نمایاں کارکردگی کے حصول کے ساتھ اپنے اندر اعتماد پیدا کریں اور ایسی صلاحیتیں پروان چڑھائیں جو انہیں پاکستان کے مستقبل میں مؤثر اور مثبت کردار ادا کرنے کے قابل بنائیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان ملک کا سب سے قیمتی قومی اثاثہ ہیں اور آبادی کا تقریباً 60 فیصد نوجوانوں پر مشتمل ہے، ملک کی پائیدار ترقی، خوشحالی اور روشن مستقبل نوجوانوں کو معیاری تعلیم، جدید ٹیکنالوجی، فنی و پیشہ ورانہ مہارتوں اور مساوی مواقع فراہم کرکے ہی یقینی بنایا جا سکتا ہے۔سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ جدید آئی ٹی لیبارٹری کے قیام سے طالبات کو ڈیجیٹل دور کی ضروری مہارتیں حاصل کرنے میں مدد ملے گی جبکہ سولر انرجی سسٹم بجلی کی زیادہ پائیدار اور قابلِ اعتماد فراہمی کو یقینی بنائے گا۔ انہوں نے کہا کہ صاف پینے کے پانی کی سہولت بھی صحت مند اور بہتر تعلیمی ماحول کے لیے نہایت اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ “جب ہم اپنے نوجوانوں پر سرمایہ کاری کرتے ہیں تو درحقیقت ہم پاکستان کے مستقبل پر سرمایہ کاری کر رہے ہوتے ہیں۔ انہوں نے طالبات پر زور دیا کہ وہ بلند مقاصد متعین کریں، مضبوط اخلاقی اقدار کو اپنائیں اور خود کو ذمہ دار شہری اور مستقبل کی قیادت کے لیے تیار کریں۔طالبات اور فیکلٹی نے ترقیاتی اقدامات کا خیرمقدم کرتے ہوئے کالج میں تعلیمی اور بنیادی سہولیات کی بہتری کے لیے سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی کاوشوں کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔