مسلم لیگ (ن)کی مرکزی قیادت کا اجلاس ختم، آزادکشمیر میں حکومت سازی پر غورمسلم لیگ (ن)آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر وزارت عظمیٰ کے مضبوط ترین امیدوار

 مری (ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر میاں نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والا اجلاس میں آزاد کشمیر حکومت سازی پر غور کیا گیا۔صدر مسلم لیگ (ن)میاں نواز شریف نے اس اہم اجلاس کی صدارت کی، جس میں وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف شریک ہوئیں، اجلاس میں مسلم لیگ ن آزاد کشمیر اسمبلی کے نومنتخب ممبران بھی شریک تھے۔ذرائع کے مطابق اجلاس ختم ہونے کے بعد نوازشریف اور مریم نواز کشمیر پوائنٹ مری میں اپنی رہائش گاہ پر پہنچے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم آزادکشمیر کے عہدے کیلئے نام سامنے آگئے، مسلم لیگ (ن)آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر وزارت عظمیٰ کے مضبوط ترین امیدوار ہیں، طارق فاروق، کرنل (ر)وقار اور راجہ فاروق حیدر بھی دوڑ میں شامل ہیں۔بتایا گیا کہ آزاد کشمیر پارلیمانی پارٹی نے وزیراعظم کے لیے فیصلے کا اختیار نواز شریف دیا ہے۔قبل ازیں مسلم لیگ(ن)آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں کے لیے امیدواروں کی فہرست میاں نواز شریف کو ارسال کی گئی، فہرست میں خواتین کی نشستوں کے لیے ماریہ اقبال ترانہ، ناصرہ خان، مریم کشمیری، نثارہ عباسی اور سحرش قمر کے نام شامل ہیں۔ٹیکنوکریٹ کی نشست پر راجہ شاداب سکندر، علما و مشائخ کی نشست پر پیر مظہر سعید، اوورسیز کی مخصوص نشست کے لئے راجہ محمد جاوید کا نام فائنل ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق ان افراد کی حتمی منظوری مسلم لیگ کے قائد میاں محمد نواز شریف دیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *