ہیلتھ فکس جشن آزادی ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ (آج) اختتام پذیر ہو گا

 اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)تبھار ٹیبل ٹینس اکیڈمی کے زیر اہتمام اور اسلام آباد ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے تعاون سے ہیلتھ فکس جشن آزادی ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ (آج)اتوار کو نمل یونیورسٹی، ایچ نائن، اسلام آباد میں اختتام پذیر ہو گا۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سینیٹر ناصر محمود بٹ ہونگے جو کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔ اسلام آباد ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر رفیق سرحدی نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں کھلاڑی دو کیٹگریز کے مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں جن میں مینز سنگلز اور ویمنز سنگلز کے مقابلے شامل ہیں۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *