ہاکی میں شاندار قیادت اور ممتاز عوامی خدمات کے اعتراف میں طیب اکرام کو تمغہ امتیاز عطا، صدر ہاکی فیڈریشن کی مبارکباد

 اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)صدرِ پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی ہاکی میں شاندار قیادت اور ممتاز عوامی خدمات کے اعتراف میں طیب اکرام کو تمغہ امتیاز عطا کیا گیا ہے۔اس موقع پر اپنے ایک تہنیتی پیغام میں پاکستان ہاکی فیڈریشن (PHF) کے صدر محی الدین احمد وانی نے طیب اکرام کو اس باوقار قومی اعزاز کے ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر ہاکی کی ترقی اور فروغ کے لیے طیب اکرام کی دور اندیشانہ قیادت اور انتھک خدمات پاکستان کے لیے باعثِ فخر ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے وہ طیب اکرام کو قومی اعزاز پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔دعا ہے کہ وہ اسی جذبے کے ساتھ کھیل کی خدمت جاری رکھیں اور مستقبل میں بھی پاکستان کا نام روشن کرتے رہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *