اعصام الحق نے آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ چمپئن شپ کا مکسڈ ڈبلز ٹائٹل جیت لیا

 اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)اعصام الحق نے آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ چمپئن شپ کا مکسڈ ڈبلز ٹائٹل جیت لیا۔اعصام الحق نے نینا ہرمن کے ساتھ مل کر مکسڈ ڈبلز ورلڈ ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔اعصام الحق اور نینا ہرمن نے فائنل میں پرتگال کی ٹاپ سیڈ جوڑی فریڈ گل اور ریٹا فریٹاس کو 6-4 اور 6-3 سے شکست دی ہے۔یاد رہے پاکستان نے آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ چیمپئن شپ میں 4 میڈلز جیتے ہیں، پاکستان نے ایک گولڈ، 2 سلور اور ایک برونز میڈل جیتا ہے۔عقیل خان نے 40 پلس مکسڈ ڈبلز میں جرمنی کی ایلین اراناس روتھ کے ساتھ برونز میڈل جیتا ہے جب کہ اعصام الحق اور عقیل خان مینز 45 پلس ڈبلز میں ورلڈ چیمپئن شپ کے سلور میڈل حاصل کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *