د البندین اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

کوئٹہ( ویب ڈیسک)د البندین اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیمامرکز کے مطابق ہفتہ کی صبح 9بجکر 2منٹ پر دالبندین اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4ریکارڈ کی گئی جبکہ زمین میں اس کی گہرائی 35کلو میٹر تھی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز دالبندین سے 100کلو میٹر جنوب مغرب میں تھا۔زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *