غیر ملکی طاقتوں پر انحصار کے نتیجے میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کافیصلہ کن جواب دیا جائیگا،ایران

تہران(ویب ڈیسک)ایران نے کہاہے کہ غیر ملکی طاقتوں پر انحصار کے نتیجے میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کافیصلہ کن جواب دیا جائیگا۔ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے چیئرمین ابراہیم عزیزی نے جمعے کواپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر ایک بیان میں خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے والی حکومتوں کو مخاطب کرتے ہوئے انہیں غیر ملکی طاقتوں پر بھروسا کرنے سے باز رہنے کی تنبیہ کی۔ابراہیم عزیزی نے خطے کے ممالک کو خبردار کیا کہ اگر غیر ملکی طاقتوں پر انحصار کے نتیجے میں خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کی گئی تو ایران کی جانب سے اس کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ جب تک آپ اسلام کے دشمنوں کے سامنے سر تسلیم خم کرتے رہیں گے، آپ کی خودمختاری خطرے میں رہے گی اور آپ کی قومی حیثیت کم ہوتی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *