Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

ڈیرہ مراد جمالی ( ویب ڈیسک)جشنِ آزادی کے سلسلے میں نصیرآباد ڈویژن کی مرکزی پرچم کشائی کی پروقار تقریب کمشنر آفس نصیرآباد میں منعقد ہوئی، جس میں صوبائی وزیر ایریگیشن میر محمد صادق عمرانی، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و رکن صوبائی اسمبلی حاجی محمد خان لہڑی اور کمشنر نصیرآباد ڈویڑن صلاح الدین نورزئی نے پرچم کشائی کی، تقریب میں ڈی آئی جی کامران نواز، ونگ کمانڈر کرنل رضوان طیب، ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل، ایس ایس پی اسد ناصر، پیپلز پارٹی کے ڈویڑنل صدر میر محمد بلال صادق عمرانی، سپرنٹنڈنگ انجینئر کینالز مدثر ظفر کھوسہ، قبائلی رہنما عبدالرؤف لہڑی ایگزیکٹو انجینئر کیسکو محمد وریام منجھو سمیت سرکاری افسران، اقلیتی برادری کے نمائندوں اور شہریوں نے شرکت کی، تقریب کے دوران بچوں نے ملی نغمے، تقاریر اور خوبصورت ٹیبلو پیش کرکے وطن سے محبت کا اظہار کیا، اس موقع پر ڈی آئی جی کامران نواز، کمشنر نصیرآباد ڈویڑن صلاح الدین نورزئی، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری حاجی محمد خان لہڑی اور صوبائی وزیر ایریگیشن میر محمد صادق عمرانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک آزاد اور خودمختار ریاست ہے جس کی جانب کوئی بھی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، ہمارے بزرگوں نے اپنے خون سے اس آزاد وطن کے پودے کی آبیاری کی، اب ہم پر لازم ہے کہ اس تناور درخت کی حفاظت کریں، ہمیں آزادی کی قدر و منزلت کو سمجھتے ہوئے اتحاد، اتفاق اور قومی یکجہتی کے ساتھ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے اور اس کی ترقی ملک کے نوجوانوں کے کاندھوں پر ہے صوبائی وزیر ایریگیشن میر محمد صادق عمرانی صوبائی پارلیمانی سیکرٹری حاجی محمد خان لہڑی کمشنر نصیرآباد ڈویڑن صلاح الدین نورزئی نے دیگر افیسران کے ہمراہ جشن آزادی کا کیک بھی کاٹا اور طلباء و طالبات میں انعامات بھی تقسیم کیے۔