صوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلو نے پودا لگاکر شجرکاری مہم کا آغاز کردیا

بولان(این این آئی)صوبائی وزیر برائے بورڈ آف ریونیو میر محمد عاصم کرد گیلو ڈی ایف او کچھی غلام سرور پرکانی اور دیگر نے مون سون شجرکاری مہم کے تحت ڈپٹی کمشنر آفس کے احاطے میں پودے لگا کر مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئیصوبائی وزیر میر محمد عاصم کرد گیلو نے کہا کہ درخت ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے موسم کو معتدل رکھنے اور آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کے لیے انتہائی ضروری ہیں شجرکاری کو فروغ دینا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے شہری بھی زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں اور ان کی نگہداشت کو یقینی بنائیں ڈی ایف او کچھی غلام سرور پرکانی نے بتایا کہ مون سون شجرکاری مہم کے تحت ضلع کچھی میں 2 ہزار پودے لگائے جائیں گے جبکہ تقریباً 30 ہزار پودے پبلک پلیسز،سرکاری دفاتر اور دیگر مقامات میں تقسیم کیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ شجرکاری مہم کا مقصد ضلع میں سبزے کے فروغ کے ساتھ ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *