Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کوئٹہ( ویب ڈیسک)پارلیمانی سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ وبلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما پرنس احمد عمر احمدزئی نے کہا ہے کہ جو قومیں آزادی جیسی نعمت کی قدردانی نہیں کرتیں وہ صفحہ ہستی سے مٹ جایا کرتی ہیں،14 اگست پاکستانیوں کیلئے تجدید عہد کا دن ہے ہم سب کو مل کر ملک وقوم کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔یہ بات انہوں نے جمعہ کو جشن آزدای کی مناسبت ریجنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی تقریب سے سیکرٹری پاپولیشن ظفر بلیدی، یو این ایف پی اے کی مس سعدیہ،ریجنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ کی پرنسپل ڈاکٹر کوکبنے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ ہمارا یہ آزاد وطن ایک جہد مسلسل، اسلاف کے کارناموں اور شہداء کی قربانیاں کا ثمر ہے پاکستان لاکھوں جانوں کی قربانیوں سے معرض وجود میں آیا ہے ہمیں اس آزادی کی قدرکرنا ہوگی اور اس ملک و ملت کی تعمیر میں اپنا کرداراداکرنا ہوگا،۔پرس احمد عمر احمدزئی نے کہا کہ تحریک پاکستان کی جدوجہد قائداعظم کی ولولہ انگیز قیادت میں مملکت خدادد پاکستان کے قیام کی صورت میں مکمل ہوئی اس ملک کے قیام میں میں لاکھوں مسلمانوں کا لہوشامل ہے سب کو پاکستان کے قومی دن پر عہد کرنا ہوگا کہ ہم ملک کی سالمیت، خوشحالی اور ترقی کیلئے جدوجہد کریں۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کو حاصل کرنے کیلئے ہمارے بزرگوں نے بیشمار قربانیاں دیں اور بڑی جدوجہد کے بعد پاکستان دنیا کے نقشہ پر نمودار ہوااب یہ ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ہمارے آباؤ اجداد نے جن مقاصد کے حصول کیلئے ایک آزاد ملک حاصل کیا اس کی تعمیر وترقی میں اپنا کردارادا کریں۔انہوں نے کہا کہ یومِ آزادی ہمیں پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا پیغام دیتی ہے ہمیں قومی یکجہتی کو فروغ دیتے ہوئے ملک کی تعمیر و ترقی میں بھرپور حصہ لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارے بزرگوں کی جدوجہد اور قربانیوں کا حاصل ہے، اس کی ترقی اور خوشحالی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے نوجوان نسل کو قیامِ پاکستان کے مقاصد اور قومی اقدار سے روشناس کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آزادی ہمارے لیے باعثِ فخر اور اللہ تعالی کی عظیم نعمت ہے ہمیں سیاسی و ذاتی اختلافات سے بالاتر ہو کر ملکی ترقی اور قومی یکجہتی کے لیے متحد ہونا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ایک مضبوط اور مستحکم پاکستان کی تعمیر کے لیے ہمیں اپنی انفرادی و اجتماعی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ صوبہ بلوچستان کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے۔تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، بلوچستان کے امن و خوشحالی اور شہدائے وطن کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔