Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

اسلام آباد ( سپورٹس ڈیسک)احمر عباس سلڈیرا، ذیشان بھٹی، فہیم اکبر اور دانیال اعجاز نے معرکہ حق آزادی کپ ٹین پن بالنگ چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ گزشتہ روز لیژر سٹی باؤلنگ کلب صفا گولڈ ایف سیون اسلام آباد میں جاری مینز سنگلز کے مقابلوں میں سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے تفصیلات کے مطابق احمر عباس سلڈیرا نے 600 پوائنٹس، ذیشان بھٹی نے 561 پوائنٹس، فہیم اکبر نے 533 پوائنٹس اور دانیال اعجاز نے 507 پوائنٹس حاصل کئے۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہی ہیں۔