فور نیشن انویٹیشن ہاکی ٹورنامنٹ کی تیاریوں کے لیے پاکستان ہاکی فیڈریشن  نے قومی سینئر ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ (آج) لگایا جائیگا

 اسلام آباد ( سپورٹس ڈیسک)روس کے شہر کازان میں منعقد ہونے والے فور نیشن انویٹیشن ہاکی ٹورنامنٹ کی تیاریوں کے لیے پاکستان ہاکی فیڈریشن  نے قومی سینئر ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ 15 اگست 2026 سے اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے۔تربیتی کیمپ پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم میں لگایا جائے گا، جو 15 اگست سے شروع ہو گا۔ فور نیشن ٹورنامنٹ 27 اگست سے 1 ستمبر 2026 تک روس کے شہر کازان میں کھیلا جائے گا۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کی پروفیشنل ڈیولپمنٹ کمیٹی اور نیشنل سلیکشن کمیٹی کی سفارشات پر جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق تمام منتخب کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 15 اگست شام پانچ بجے تک رپورٹ کریں۔کیمپ کے لیے طلب کیے گئے کھلاڑیوں میں گول کیپرز،فیضان جنجوعہ، محمد اویس، منیب الرحمن، اویس رشید، ڈیفینڈرز میں یاسر اسلام، احسان خان، عثمان خان، محمد زین، اسد عزیز، بلال اسلم، مڈفیلڈرز / ہاف بیکس میں عبدالحمید، احسن ندیم، سمیع اللہ، عقیل احمد، عرفان شاہ، محمد عاطف، عبدالوہاب، ریحان علی، فارورڈز / اسٹرائیکرز میں ارسلان، طہ شیروانی، سرفراز ظہیر، اویس ارشد، شریف خان، محمد فیضان، علی مرتضی، محمد بلال، تیمور جاوید، محمد احمد، دانش طارق، رمضان سرگانہ، ابوذر، عبدالیوسف، وسیم اکرم، عثمان اشرف شامل ہیں۔پی ایچ ایف کی جانب سے تمام متعلقہ صوبائی ایسوسی ایشنز، اسپورٹس ڈیپارٹمنٹس اور سروس آرگنائزیشنز کو خط ارسال کر دیا گیا ہے جس میں کھلاڑیوں کے لیے نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ، کم از کم 6 ماہ کی میعاد والے پاسپورٹ، 8 عدد پاسپورٹ سائز تصاویر اور پلیئنگ کٹ ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *