Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
پنجگور (ویب ڈیسک) ملک بھر کی طرح پنجگور میں 79 یوم آزادی کے موقع پر دو مختلف مقامات پر تقریبات منعقد ہوئیں یونیورسٹی آف مکران پنجگور میں کمانڈنٹ ایف سی کی سربراہی میں پرچم کشائی کی گئی جس میں ڈپٹی کمشنر پنجگور، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر، وائس چانسلر یونیورسٹی آف مکران، سیاسی جماعتوں کے سربراہاں،آفیسران،طلبا طالبات اور مختلف تعلیمی اداروں کے سربراہاں نے شرکت کی.یونیورسٹی آف مکران سے جشن آزادی کے حوالے سے ایک ریلی کا انعقاد کیاگیا اور ریلی کے شرکا اپنے ہاتھوں میں قومی پرچم اور آزادی کی مناسبت سے مختلف پلے کارڈرز اور بینرز اْٹھا رکھے تھے.ریلی اللہ اکبر چوک پر ایک جلسہ کی شکل اختیار کرگیا.مقررین نے قومی آزادی کے دن کی مناسبت سے اپنے خیالات کا اظہار کیا. ایک اور تقریب میں حکومتِ بلوچستان کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ پنجگور کی جانب سے ڈپٹی کمشنر آفس پنجگور میں یومِ آزادی کے موقع پر ایک پروقار پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر پنجگور جہانزیب بلوچ اور ایس پی پنجگور ایاز خان سمیت مختلف لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان اور دیگر افسران نے شرکت کی۔تقریب کے موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی، جبکہ ڈپٹی کمشنر جہانزیب بلوچ نے پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر وطنِ عزیز کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔