Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

کوئٹہ( ویب ڈیسک)ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ بلوچستان میں پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر ایک پروقار پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں چیمبر کے صدر حاجی محمد ایوب مریانی دیگر عہدیداران، ممبران اور تاجر برادری کے نمائندگان نے شرکت کی۔تقریب کے دوران قومی پرچم لہرایا گیا اور شرکا نے پاکستان کی آزادی کی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ملکی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ اس موقع پر پاکستان کی 79ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا جبکہ شرکا ء نے قومی جذبے کے ساتھ یومِ آزادی کی خوشیوں میں شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ بلوچستان کے صدر حاجی محمد ایوب مریانی و دیگر عہدیداران نے کہا کہ 14اگست محض جشن منانے کا دن نہیں بلکہ تجدیدِ عہد کا دن ہے۔ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ پاکستان ہمارے بزرگوں کی جدوجہد اور قربانیوں کے نتیجے میں حاصل ہوا اس لیے وطن کی ترقی، سلامتی اور خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی معاشی ترقی میں تاجر اور صنعت کار برادری کا اہم کردار ہے۔ بلوچستان کی تاجر برادری صوبے اور ملک کی معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہی ہے۔ کاروباری سرگرمیوں کے فروغ، صنعتوں کے قیام اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے سے ملکی معیشت کو مستحکم کیا جا سکتا ہے۔چیمبر عہدیداران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تاجر برادری ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے حکومت اور متعلقہ اداروں کے ساتھ اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام، امن و امان اور کاروبار دوست ماحول ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں۔تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، استحکام، ترقی، خوشحالی اور قومی یکجہتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ شرکا نے وطن عزیز سے محبت اور اس کی ترقی کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔