Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

کوئٹہ( ویب ڈیسک) زیارت اور پشین کے درمیان علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 2افراد جاں بحق ایک زخمی، دو افراد لاپتہ ہوگئے۔ سیکورٹی فورسز ذرائع کے مطابق گزشتہ شب زیارت کے علاقے کچھ اور پشین کے علاقے خانائی بابا کے درمیان گزشتہ شب نامعلوم شدت پسندوں نے زیارت کو کوئٹہ سے ملانے والی شاہراہ پر موٹرسائیکل سواروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو افراد احسان اللہ اور محمد یونس جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔واقعہ کے دوران زخمی اور اس کے ساتھی نے موٹر سائیکل بھاگا کر جان بچائی جبکہ اہلخانہ کے مطابق دو افراد تاحال لاپتہ ہیں۔فائرنگ کا نشانہ بننے والے افراد کا تعلق زیارت کے علاقے سنجاوی سے بتایا جاتا ہے جو سنجاوی سے کوئٹہ جارہے تھے۔جاں بحق افرادکی نمازجنازہ سنجاوی میں ادا کردی گئی۔واضح رہے کہ ضلع زیارت کے علاقے کچھ کے قریب 6 جولائی کو 30 پولیس اہلکار کالعدم ٹی ٹی پی کے حملے میں شہید ہوئے تھے۔