Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کوئٹہ( ویب ڈیسک )وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پاکستانی قوم اور اہل بلوچستان کو 14 اگست وجشن آزادی کی دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہاہےکہ آزادی عظیم قربانیوں کا ثمر ہے، ہمارے بزرگوں نے جانوں کے نذرانے دے کر آزاد وطن حاصل کیا،قائداعظم محمد علی جناحؒ کی قیادت میں آزاد ریاست کا خواب حقیقت میں تبدیل ہوا،بلوچستان میں جشن آزادی قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے،بلوچستان کا بچہ بچہ وطن کے عظیم شہداء کی قربانیوں کو قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھتا ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نےکہاکہ شہداء کے اہل خانہ کو یقین دلاتا ہوں کہ قوم ان کی عظیم قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔شہداء کا مقدس خون ہمارے لیے انتہائی قابل احترام ہے، ان کی قربانیاں ہمارا سرمایہ ہیں، بلوچستان کے نوجوانوں کا مستقبل تعلیم اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس سمیت جدید علوم سے وابستہ ہے،نوجوانوں کا مستقبل پاکستان میں آگے بڑھنے اور ملک کی ترقی میں کردار ادا کرنے سے وابستہ ہے،دہشت گرد عناصر نوجوانوں کو گمراہ کن پروپیگنڈے کے ذریعے ریاست سے دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،نوجوان دہشت گردوں کے گمراہ کن پروپیگنڈے کا حصہ بننے کے بجائے ملک سنوارنے میں کردار ادا کریں،بلوچستان کے نوجوان میرے دل کے بہت قریب ہیں، ان کے روشن مستقبل کے لیے عملی اقدامات کر رہے ہیں،نوجوانوں کے لیے متعدد نئی اسکیمیں اور اصلاحات متعارف کرائی گئی ہیں، صوبے میں میرٹ بیسڈ ریکروٹمنٹ کا نظام نوجوانوں کے اعتماد میں اضافے کا سبب بنے گا،نوجوانوں کو تعلیم اور روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،حکومتی اصلاحات کے نتائج آنے سے نوجوانوں کا حکومت اور ریاست پر اعتماد مزید مستحکم ہوگا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کاکہناہےکہدہشت گردی کے ذریعے بلوچ نوجوانوں کو لاحاصل جنگ میں دھکیلنے والوں کا مقدر شکست ہے، پاکستان کی دائمی فتح کو دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔اللہ تعالیٰ پاکستان اور بلوچستان کو امن کا گہوارہ بنائے، اور ہمیشہ قائم و دائم رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے دفاعی معاہدے پر صدر پاکستان اور وزیراعظم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، دفاعی معاہدے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو بھی دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں، پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون خطے کے لیے اہم پیش رفت ہے، پاکستان کی عزت و وقار میں اضافے کا ہر اقدام بلوچستان میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے،پاکستان کی ترقی بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی سے جڑی ہوئی ہے