Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
اسلام آباد (ویب ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئندہ سماعت تک نئے حج آپریٹرز کو حتمی حج کوٹہ الاٹ کرنے سے روک دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے حج پالیسی 2027ءتا 2030ءاور پرائیویٹ حج اسکیم میں نئے آرگنائزرز کےلئے پری رجسٹریشن کلیئرنس سرٹیفکیٹ کا نوٹس کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار وکیل نے موقف اختیار کیا کہ رجسٹرڈ حج گروپ آرگنائزرز ہیں، رجسٹریشن کے باوجود گروپ کو حج کوٹہ الاٹ نہیں کیا گیا۔وکیل کے مطابق پالیسی میں دو کیٹیگریز متعارف کرائی گئی ہیں، وکیل کے مطابق میرٹ لسٹ میں ہونے کے باوجود کوٹہ نہیں دیا گیا، درخواست گزار وکیل کے مطابق سابقہ نظام کے تحت ان کی جانچ پڑتال بھی کی گئی تھی، وکیل نے کہا سابقہ رجسٹریشن، جانچ پڑتال اور تجربہ بے معنی ہو کر رہ گیا ہے۔عدالت نے تحریری حکمنامہ جاری کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ حج پالیسی و پلان 2027 تا 2030 متعلقہ قانون اور قواعد کے تحت مجاز اتھارٹی نے تشکیل دیا ہے یا نہیں، کیا پرانے نان کوٹہ رجسڑڈ حج گروپ آرگنائزرز کو نظرانداز کیا جا سکتا ہے؟۔عدالت نے وزارت مذہبی امور و دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیا۔ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے کمرہ عدالت میں نوٹس وصول کرلیا، عدالت نے ہدایت کی کہ عدالت حج انتظامات اور وقت کی حساسیت سے آگاہ ہے، 21 جولائی کے نوٹس پر شروع کی گئی کارروائی معطل کرنا مناسب نہیں تاہم درخواست میں اٹھائے گئے سوالات کا جائزہ لینا ضروری ہے۔عدالت نے 21 جولائی کے نوٹیفکیشن کے تحت نئے حج آپریٹرز کے لئے جاری کارروائی فوری طور پر روکنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ہدایت کی کہ21 جولائی کے نوٹیفکیشن کے تحت کارروائی جاری رکھیں تاہم آئندہ سماعت تک نئے آپریٹرز کو حتمی کوٹہ جاری نہ کریں، حج کوٹہ کی تقسیم کا عمل مکمل ہونے پر فریقین کے حقوق متاثر اور درخواست غیر موثر ہوسکتی ہے۔عدالت نے ہدایت کی انتظامات اور وقت کی حساسیت کی وجہ سے رجسٹرار آفس کیس 26 اگست کو سماعت کے لئے مقرر کرے ، کیس کی سماعت 26 اگست تک ملتوی۔ نجی رجسٹرڈ حج آپریٹر نے حج کوٹہ الاٹ نہ کرنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کررکھا ہے۔