Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

کوئٹہ(ویب ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے 14 اگست یوم آزادی بھرپور جوش و جذبے اور قومی یکجہتی کے ساتھ منانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے، جس کی قدر و حفاظت ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت اور برصغیر کے مسلمانوں کی لازوال جدوجہد کے نتیجے میں پاکستان ایک آزاد مملکت کے طور پر دنیا کے نقشے پر ابھرا۔ قیام پاکستان کے لیے ہمارے بزرگوں نے بے مثال قربانیاں دیں، لاکھوں افراد نے ہجرت کی اور اپنی جان و مال کی قربانی دے کر آزادی کی منزل حاصل کی صوبائی مشیر بلدیات و دیہی نوابزادہ امیر حمزہ زہری نے کہا کہ آج ہم جس آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں، یہ ہمارے اسلاف کی جدوجہد اور قربانیوں کا ثمر ہے۔ یوم آزادی ہمیں نہ صرف خوشیاں منانے کا موقع فراہم کرتا ہے بلکہ یہ دن ہمیں اپنے قومی فرائض اور ذمہ داریوں کا احساس بھی دلاتا ہے۔ ہمیں عہد کرنا چاہیے کہ پاکستان کی ترقی، خوشحالی، استحکام اور سلامتی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان ہے تو بلوچستان ہے اور بلوچستان پاکستان کا اہم اور خوبصورت حصہ ہے بلوچستان کے عوام نے ہمیشہ پاکستان کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے قربانیاں دی ہیں۔ صوبے کے عوام کے قومی جذبے اور حب الوطنی کو اجاگر کرنے کے لیے یوم آزادی کی تقریبات کو بھرپور انداز میں منعقد کیا جانا چاہیے صوبائی مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے ہدایت کی کہ کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کی طرز پر صوبے بھر کی تمام میونسپل کارپوریشنز، میونسپل کمیٹیوں اور دیگر متعلقہ بلدیاتی اداروں کے دفاتر سمیت سرکاری عمارتوں کو قومی پرچموں، جھنڈیوں اور برقی قمقموں سے سجایا جائے تاکہ جشن آزادی کے موقع پر شہر اور اضلاع میں قومی جوش و جذبے کا بھرپور اظہار ہو انہوں نے کہا کہ جشن آزادی کے موقع پر سرکاری سطح پر منعقد ہونے والی تقریبات میں عوام کی بھرپور شرکت کو یقینی بنایا جائے اور نوجوانوں، طلبہ، خواتین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو بھی تقریبات کا حصہ بنایا جائے۔ یوم آزادی کی تقریبات کا مقصد نئی نسل کو تحریک پاکستان، قائداعظم محمد علی جناح کے افکار اور ملک کے قیام کے لیے دی جانے والی قربانیوں سے آگاہ کرنا بھی ہیبصوبائی مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ زہری نے پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں پر بھی زور دیا کہ وہ 14 اگست کے موقع پر منعقد ہونے والی سرکاری اور قومی تقریبات میں بھرپور شرکت کریں، قومی پرچم لہرائیں اور عوام کے ساتھ مل کر جشن آزادی کا دن قومی جوش و جذبے سے منائیں انہوں نے کہا کہ آزادی کی خوشی منانے کے ساتھ ہمیں اپنے ملک میں اتحاد، بھائی چارے، برداشت اور قومی یکجہتی کو فروغ دینا ہوگا۔ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر بحیثیت قوم متحد ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں، انہیں چاہیے کہ وہ تعلیم، ہنر اور مثبت سرگرمیوں کے ذریعے ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ ہمیں اپنے وطن کی ترقی، امن اور خوشحالی کے لیے اجتماعی طور پر جدوجہد جاری رکھنی ہوگی۔