Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
نصیرآباد(ویب ڈیسک)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و رکن صوبائی اسمبلی حاجی محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ پاکستان لا الٰہ الا اللہ کے نام پر معرضِ وجود میں آیا اور اس کی آزادی ہمیں ماہِ مقدس رمضان المبارک 14 اگست میں نصیب ہوئی، پاکستان ایک آزاد، خودمختار اور اسلامی ریاست ہے جس کے چپے چپے کی حفاظت ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے، قیامِ پاکستان کے بعد ہمیں غلامی کی زنجیروں سے نجات ملی اور آج ہم مملکتِ خداداد میں اپنی مذہبی، سماجی اور قومی رسومات مکمل آزادی کے ساتھ ادا کر رہے ہیں، یہ آزادی ہمارے بزرگوں اور اسلاف کی بے مثال جدوجہد، لازوال قربانیوں اور شہداء کے خون کا ثمر ہے، ہمیں آزادی کی قدر و منزلت کو سمجھتے ہوئے وطنِ عزیز کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے متحد ہوکر اپنا مثبت اور تعمیری کردار ادا کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لہڑی ہاؤس ڈیرہ مراد جمالی میں مختلف وفود اور عوامی نمائندوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ حاجی محمد خان لہڑی نے کہا کہ 14 اگست ہمیں اپنے قومی عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے، ہمیں اپنے اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے قومی یکجہتی، بھائی چارے اور حب الوطنی کو فروغ دینا چاہیے، پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ہر شہری کو اپنی ذمہ داری ایمانداری اور خلوصِ نیت سے ادا کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ملک کا روشن مستقبل ہیں، انہیں تعلیم، ہنر اور مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرکے ایک مضبوط اور ترقی یافتہ پاکستان کی بنیاد مزید مستحکم کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان سمیت ملک کے تمام علاقوں کی ترقی، عوام کی خوشحالی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، حکومت عوامی مسائل کے حل اور صوبے کی تعمیر و ترقی کے لیے عملی اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے اہلِ وطن کو 79ویں جشنِ آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس عہد کے ساتھ یومِ آزادی منانا چاہیے کہ پاکستان کی سلامتی، خودمختاری، ترقی اور خوشحالی کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔