بی جے پی”امتحانی مافیا“کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے، کانگریس

رانچی(کشمیر ڈیسک) ریاست جھار کھنڈ میں امتحانات میں بے ضابطگیوں اور پیپر لیگ کے خلاف طلباء تحریک پر سیاسی کشیدگی میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے۔ کانگریس نے کہا کہ بی جے پی طلباء احتجاج کو سیاسی رنگ دینے اور احتجاج میں رخنہ ڈالنے کیلئے دوسری ریاستوں سے پارٹی کارکنوں کو جھار کھنڈ لارہی ہے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کانگریس نے ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی طلباء کے جائز مطالبات کی حمایت کرنے کے بجائے احتجاج کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کر رہی ہے۔ بیان میں کہاگیا کہ امتحانات میں شفافیت اور طلباء کے مفادات کے تحفظ کے لیے تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچانا ضروری ہے۔ کانگریس نے کہا کہ بی جے پی ”امتحانی مافیا“ کو بچانے کو کوشش کر رہی ہے اور اسی لیے تحقیقات نہیں کرا رہی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *