سبی کے قریب نامعلوم افرادنے 220کے وی ٹرانسمیشن لائن کے ٹاور کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا

 ڈیرہ مراد جمالی ( ویب ڈیسک) سبی کے قریب اوچ پاور پلانٹ سے جانے والی ہائی ٹرانسمیشن سسٹم بجلی کے 220 کے وی ٹاور کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا گیا سبی سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہونے کا خدشہ پولیس کے مطابق نصیرآباد ڈیرہ مراد جمالی اوچ پاور پلانٹ سے سبی کو جانے والی بجلی کی ہائی ٹرانسمیشن سسٹم بجلی کے 220 کے وی ٹاور کو سبی صدر پولیس تھانے کی حدود میں نا معلوم دہشت گردوں نے دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا ہے جس سے سبی سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہونے کا خدشہ پایا جارہا ہے واقعے کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز جاے وقوع پر پہنچ گئی اور علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردی گئی 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *