Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)پانچ رکنی قومی ٹین پن ٹیم 25ویں ایشین جونیئر ٹین پن بالنگ چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی چیمپئن شپ جکارتہ، انڈونیشیا میں شروع ہو گئی ہے۔ گزشتہ روز پاکستان ٹین پن بالنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمان نے بتایا کہ پانچ رکنی ٹیم چار بوائز اور ایک گرلز کھلاڑی پر مشتمل ہے۔ بوائز کھلاڑیوں میں اعزاز الرحمن، علی نعمان، سبحان ارسلان اور ارمغان جبکہ گرلز کیٹیگری میں الینا امجد شامل ہیں۔ چیمپئن شپ میں 15 ملکوں کے 92 مرد اور 37 خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں یحرین، چین، ہانگ کانگ، بھارت، انڈونیشیا، مکاؤ چین، ملائیشیا، پاکستان، کویت، فلپائن، سنگاپور، قطر، تھائی لینڈ، تائیوان اور ویت نام شامل ہیں۔ 25 ویں ایشین جونیئر ٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 21 سے 30 اگست تک جکارتہ، انڈونیشیا میں کھیلی جارہی ہے۔