Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

گوجرہ(سپورٹس ڈیسک)یومِ دفاع و شہدا نمائشی ہاکی میچ رشید الحسن اکیڈمی گوجرہ اور گوجرہ ہاکی کلب کی ٹیموں کے درمیان (آج)اتوار کو انٹرنیشنل ہاکی سٹیڈیم، گوجرہ میں کھیلا جائے گا۔ میچ کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن ٹوبہ ٹیک سنگھ کے سابق صدر جاوید شیخ (ایڈووکیٹ)ہونگے۔ گزشتہ روز رشید الحسن اکیڈمی گوجرہ کے سربراہ اولمپیئن رشید الحسن نے بتایا کہ میچ کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور میچ منعقد کروانے کا مقصد دفاع پاکستان اور وطن عزیز کے سلسلہ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔