Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
برازیلیا (سپورٹس ڈیسک)برازیل میں فٹبال میچ کے دوران ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جب ایک کھلاڑی سرنگ میں گر کر زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق برازیلین سیری اے کے میچ میں کوربیٹا کے دفاعی کھلاڑی جاسی مارانا گول کی خوشی مناتے ہوئے گراؤنڈ کے قریب موجود ایک تاریک سرنگ میں جا گرے۔گول کے فورا بعد وہ گیند ہاتھ میں لیے خوشی سے شائقین کی جانب دوڑے اور اشتہاری رکاوٹ عبور کرنے کے لیے چھلانگ لگائی تاہم وہ دوسری جانب موجود سرنگ میں جا گرے۔ان کے سنبھلنے کے کچھ ہی دیر بعد ریفری نے کھیل روک دیا، وی اے آر جائزے میں جاسی کا گول آف سائیڈ قرار دے کر مسترد کر دیا گیا۔29 سالہ جاسی دوسرے ہاف کے ابتدائی منٹوں تک کھیلتے رہے لیکن بعد میں انجری کے باعث انہیں میدان سے باہر بھیج دیا گیا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ تقریباً ایک دہائی قبل کیمرون کے فارورڈ ڈیڈیرک جوئل تاگو بھی اسی میدان میں گول کے بعد اسی سرنگ میں جا گرے تھے۔ان کا گول البتہ برقرار رہا اور وہ میچ مکمل کرنے میں کامیاب رہے تھے۔