گوادر کی خوبصورتی، صاف ستھرا ماحول اور سرسبز شہر کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو باہمی تعاون اور مشترکہ حکمتِ عملی کے تحت اقدامات کرنا ہوں گے، مولانا ہدایت الرحمن بلوچ

گوادر(ویب ڈیسک) رکن صوبائی اسمبلی گوادر مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کی زیرِ صدارت گوادر شہر میں شجرکاری، ماحولیاتی تحفظ، پھولوں کی نمائش، شہری صفائی اور شہر کی خوبصورتی سے متعلق اجلاس منعقد ہوا، جس میں شہر کو سرسبز و صاف ستھرا بنانے اور شہری ماحول کو مزید بہتر بنانے کے لیے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور اہم فیصلے کیے گئے۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر عبدالشکور،  رکن صوبائی اسمبلی کے معاون خصوصی وسیم صمد، چیئرمین میونسپل کارپوریشن گوادر ماجد جوہر، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع مقبول احمد، ڈپٹی کنزرویٹر جنگلات اسد اللہ بلوچ، ضلعی آفیسر امورِ حیوانات ڈاکٹر صابر علی، ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات ادارہ ترقیات گوادر عبدالرحیم بلوچ، محکمہ ماحولیات کے حفیظ جعفر، ادارہ ترقیات گوادر کے حمل آفرین، یحیی وڈیلا سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گوادر میں شجرکاری اور شہر کی خوبصورتی کے فروغ کے لیے ھفتہ روزہ خصوصی نمائش کا انعقاد کیا جائے گا، جو تین اہم حصوں پر مشتمل ہوگی، جن میں آگاہی مہم، شجرکاری اور پھولوں کی نمائش شامل ہوں گے۔ نمائش میں شہریوں، سرکاری اداروں، تعلیمی اداروں، نوجوانوں، سول سوسائٹی اور  غیر سرکاری ادارے کو بھرپور شرکت کی دعوت دی جائے گی، جبکہ مختلف اقسام کے پھولدار اور سایہ دار پودے بھی نمائش میں پیش کیے جائیں گے اجلاس  میں اکتوبر کے مہینے میں شجرکاری ہفتہ منانے کا بھی فیصلہ کیا گیا، جس میں سرکاری دفاتر، تعلیمی اداروں، علماء کرام، سیاسی جماعتوں، منتخب نمائندوں، کونسلرز، نوجوانوں اور سول سوسائٹی کو شریک کیا جائے گا۔ اس موقع پر زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کے ساتھ ساتھ شہریوں میں ماحولیاتی تحفظ اور شجرکاری کی اہمیت کے حوالے سے آگاہی پیدا کی جائے گی اجلاس کو بتایا گیا کہ محکمہ جنگلات اور  ادارہ ترقیات گوادر کے پاس شجرکاری کے لیے پودے دستیاب ہیں، جنہیں مختلف سرکاری اداروں، سڑکوں، گرین بیلٹس اور دیگر موزوں مقامات پر لگایا جائے گا۔ فروری میں پھولدار پودوں کے لیے موزوں موسم کے پیشِ نظر پھولوں اور پودوں کی ایک خصوصی مہم اور نمائش کرنے پر اتفاق ھو ھے اجلاس میں گوادر شہر میں کھلے عام گھومنے والے مویشیوں اور جگہ جگہ کچرے کے ڈھیروں کے مسئلے کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی کہ شہری علاقوں میں بے راہ رو مویشیوں کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں، جبکہ مویشی مالکان کو پابند کیا جائے کہ وہ شہر کے اندر مویشی کھلے نہ چھوڑیں اور انہیں شہر سے باہر مناسب باڑوں میں رکھیں شہر میں  کچرے کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے بھی مؤثر کارروائی کا فیصلہ کیا گیا، جبکہ خلاف ورزی کرنے والے ہوٹل مالکان اور دیگر ذمہ دار افراد کے خلاف ضابطے کے مطابق جرمانے اور قانونی کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی گئی۔اجلاس میں تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی اداروں، صحت مراکز، محکمہ زراعت اور دیگر اداروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے دفاتر اور احاطوں میں زیادہ سے زیادہ پھولدار و سایہ دار پودے لگا کر ماحول کو خوبصورت اور سرسبز بنائیں اجلاس  میں نوجوانوں، این جی اوز اور مختلف یوتھ پروگرامز کو بھی شجرکاری اور ماحولیاتی آگاہی مہم کا حصہ بنانے پر اتفاق کیا گیا، جبکہ متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی کہ آئندہ چند روز میں شجرکاری ہفتے اور ہفتہ روزہ نمائش کے حوالے سے جامع ایکشن پلان مرتب کرکے پیش کیا جائے۔رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ گوادر کی خوبصورتی، صاف ستھرا ماحول اور سرسبز شہر کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو باہمی تعاون اور مشترکہ حکمتِ عملی کے تحت اقدامات کرنا ہوں گے۔ انہوں نے شجرکاری کو صرف ایک مہم تک محدود رکھنے کے بجائے اسے مستقل بنیادوں پر جاری رکھنے اور لگائے گئے پودوں کی حفاظت و دیکھ بھال یقینی بنانے پر زور دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *