ڈیرہ مراد جمالی کے قریب پولیس تھانہ میر حسن سے قیدی فرار ہوگیا

ڈیرہ مراد جمالی (ویب ڈیسک)ڈیرہ مراد جمالی کے قریب پولیس تھانہ میر حسن سے قیدی فرار ہوگیا فرار قیدی نے جاتے ہوے سرکاری اسلحہ بھی اپنے ساتھ لے گیا فرایض میں غفلت برتنے پر ڈایوٹی پر تعنیات عملہ معطل فرار قیدی کی گرفتاری کیلئے پولیس کے مختلف مقامات پر چھاپے جاری پولیس کے مطابق نصیراباد کے علاقے ذیرہ مراد جمالی کے قریب پولیس تھانہ میر حسن میں زیر حراست قیدی جان محمد بگٹی حوالات سے فرار ہو گیا پولیس کے مطابق فرار قیدی جاتے ہوے سرکاری اسلحہ گولیان ودیگر سامان بھی اپنے ساتھ لے گیا واقعے کی اطلاع پر ایس ایس پی نصیراباد بھاری پولیس نفری کے ہمراہ میر حسن پولیس تھانے پہنچ گئے پولیس نے فرار قیدی کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں ائی ایس ایس پی نے فرایض میں غفلت بذتنے پر ڈیوٹی عملے کو معطل کرکے انکوائری کے احکامات جاری کر دئیے گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *