ڈیرہ مراد جمالی میں میونسپل کمیٹی کے عملے اور تاجروں میں ٹھن گئی

ڈیرہ مراد جمالی(این این آئی)ڈیرہ مراد جمالی میونسپل کمیٹی کے عملے اور تاجر برادری نے ٹھن گئی میونسپل کمیٹی کے اہلکار کو ٹائر پنیچر شاپ کے مالک کے درمیان جھگڑا سامان ضبط جبکہ تاجر برادری کا احتجاج قومی شاہراہ کو بلاک کردیا گیا پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی میں ٹائر پینچر شاپ کے مالک اور میونسپل کمیٹی کے صفائی ستھرائی کرنے والے اہلکار فرحان علی کے درمیان تکرار شاپ کے مالک نے حملہ کرکے انکو زخمی کردیا واقعے کی اطلاع پر میونسپل کمیٹی کا دیگر عملہ موقع پر پہنچ گیا اور ٹائر پینچر کے تمام سامان اٹھا کر میونسپل کمیٹی کے ہاں منتقل کردیا گیا جس پر تاجر برادری نے مزدور چوک پر ٹائروں کو آگ لگا کر مین قومی شاہراہ بلاک کردی جس سے سندھ بلوچستان قومی شاہراہ بند ہونے سے ٹریفک کی روانگی معطل ہو گئی اور چھوٹی بڑی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دونوں فریقین کا موقف سنے کے بعد قانونی کاروائی کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کردیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *