پی ٹی سی یل انتظامیہ ملازمین کے مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے تاکہ ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی کاخاتمہ ہوسکے،پی ٹی سی ایل متحدہ ورکرز الائنس یونین

کوئٹہ (این این آئی) پی ٹی سی ایل متحدہ ورکرز الائنس یونین کے رہنماوں نے کہاہے کہ ملازمین کسی بھی محکمے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں جن کے مسائل کے حل کیلئے یونین اہم کرداراداکرتی ہے،پی ٹی ایل انتظامیہ ملازمین کے مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے تاکہ ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی کاخاتمہ ہوسکے پی ٹی سی ایل متحدہ ورکرزالائنس یونین اپنے ملازمین کو تنہانہیں چھوڑے گی،ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین نے اپنی نوکری کے دوران عوام کی بلاامتیاز خدمت کی ہم انکے لئے نیک خواہشات کااظہارکرتے ہیں۔یہ بات پاکستان پیپلزپارٹی لیبربیوروکے صوبائی صدر شاہجہان گجر، عمران جعفری،محمدنورساسولی، محمدامین گجر،راناعبدالشکور،ناصر گلزار،عبدالاحدافغان، عبدالرشید،عبدالواحد،سیدمحمدذکریا، ملک عزیزاللہ، صلاح الدین کاکڑاوردیگر
نے پی ٹی سی ایل متحدہ ورکرز الائنس یونین کے زیراہتمام ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کے اعزازمیں دی گئی پارٹی کے مواقع پر کوئٹہ پریس کلب میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔مقررین نے کہاکہ پی ٹی سی ایل کوبلندیوں تک لے جانے میں ملازمین نے دن رات محنت کی لیکن ملازمین آج بھی گونا گوں مسائل سے دوچار ہیں جن کے حل کیلئے پی ٹی سی ایل متحدہ ورکرز الائنس یونین جدوجہدکررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین نے اپنی سروس کے دوران عوام کے مسائل حل کرنے اور ادارے کی ترقی کیلئے دن رات محنت کی آج وہ اپنی سروس پوری ہونے والے کے بعدادارے سے ریٹائرڈہورہے ہیں ہم انکی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور انکی باقی زندگی کیلئے دعاگوہیں۔انہوں نے کہاکہ ملازمین اپنے مسائل کے حل کیلئے پی ٹی سی ایل متحدہ ورکرز الائنس یونین کے جھنڈے تلے متحد ہوجائیں اور اپنے قائدین کے ہاتھ مضبوط کریں یوین کے عہدیدار انہیں مایوس نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جب تک ملازمین ایک پلیٹ فارم پرمتحدنہیں ہونگے انکے مسائل حل نہیں ہونگے اس لئے ملازمین پی ٹی سی ایل متحدہ ورکرز الائنس یونین کے پلیٹ فارم پر متحدہوکرجدوجہد کریں تاکہ ملازمین کے مسائل حل ہوں اوروہ ایکَ خوشحال زندگی گزارسکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *