پی سی بی نے نیشنل چیمپئنز کپ کے شیڈول اور سکواڈز کا اعلان کردیاون ڈے ٹورنامنٹ 11 سے 18 اگست تک ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گاٹورنامنٹ کے ساتھ ڈومیسٹک سیزن 2026-27 اور آئی سی سی مینز ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز ہوگا

لاہور (این این آئی)پی سی بی نے نیشنل چیمپئنز کپ کے شیڈول اور سکواڈز کا اعلان کردیا،ٹورنامنٹ کے ساتھ ڈومیسٹک سیزن 2026-27 اور آئی سی سی مینز ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز ہوگا۔ شیڈول کے مطابق ون ڈے ٹورنامنٹ 11 سے 18 اگست تک ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا،ٹورنامنٹ میں فائنل سمیت سات ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے،ڈے نائٹ میچز کا آغاز دوپہر تین بجے ہوگا۔اعلامیہ کے مطابق نیشنل سلیکشن کمیٹی نے 11 کھلاڑیوں کے چار سکواڈز بنائے ہیں،ریزرو میں 13 کھلاڑیوں کا اعلان کیا گیا ہے،ٹیمیں ریزرو کھلاڑیوں کو انجری اور کنکشن کی صورت میں کھلا سکتی ہیں۔اعلامیہ کے مطابق ٹورنامنٹ میں پاکستان گرینز، پاکستان گولڈ، پاکستان وائٹس اور پاکستان بلوز نامی ٹیمیں شرکت کریں گی۔شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، صائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان کو ٹیموں کا کپتان مقرر کیا گیا ہے،اعجاز جونیئر، مصباح الحق، اقبال امام اور اعزاز چیمہ ٹیموں کے ہیڈ کوچ ہوں گے،عبدالصمد، حیدر علی، معاز صداقت اور محمد نواز، شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں کھیلیں گے۔اعلامیہ کے مطابق عرفات منہاس، حسن علی، شامل حسین، سفیان مقیم اور حسین طلعت، صاحبزادہ فرحان کی ٹیم میں ہوں گے۔اعلاامیہ کے مطابق صائم ایوب کی ٹیم میں علی رضا، حارث رؤف، حسن نواز، خوشدل شاہ، وسیم جونیئر اور عثمان خان شامل ہیں ،فخر زمان، محمد حسنین، سلمان مرزا، نسیم شاہ، اور سمیر منہاس شاداب خان کی قیادت میں جلوہ گر ہوں گے۔عاقب جاوید نے کہاکہ کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ ون ڈے کرکٹ کے مواقع فراہم کرنے کا پلان ہے۔ عاقب جاوید نے کہاکہ اس ٹورنامنٹ میں کھلاڑی ون ڈے کرکٹ میں اپنے رول کے مطابق کھیلیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *