پنجاب کسی کی زاتی جاگیر نہیں، پنجاب پنجابیوں کا ہے اور پورے پاکستان کا ہے،پلوشہ خان

 اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما پلوشہ خان نے کہاہے کہ پنجاب کسی کی زاتی جاگیر نہیں، پنجاب پنجابیوں کا ہے اور پورے پاکستان کا ہے۔ اپنے بیان میں پلوشہ خان نے کہاکہ راجِ برطانیہ کی کمپنی راج کی طرح خود کو بادشاہ سمجھنے والو، یہ پانی چیخ چیخ کر تمہاری حقیقت عیاں کر رہا ہے۔ پلوشہ خان نے کہاکہ کیا راجن پور، بکھر، کوٹ ادو، مظفرگڑھ، بہاولنگر اور ڈیرہ غازی خان پنجاب کا حصہ نہیں ہیں؟۔ انہوںنے کہاکہ راولپنڈی اور لاہور آج سوئمنگ پول کا منظر پیش کر رہے ہیں، عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوںنے کہاکہ لاہور میں پانی ہی پانی، دعوے ہوئے کہانی،ترقی کے دعوے اونچے، نکاسی آب نیچے۔ پلوشہ خان نے کہاکہ جب ترقیاتی فنڈز اپنی تشریح کے لیے اشتہارات پر لگائے جاتے ہیں تو یہی کچھ ہوتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ 11 ارب کے جہاز سے اتریں، اور عوام کے مشکل وقت میں مدد کریں۔ انہوںنے کہاکہ بارش کے پانی میں مزدور طبقے کی ریڑھیاں، رکشے اور موٹر سائیکلیں بہہ رہی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ قدرت نے خود ہی حکومتی دعوو ¿ں کی پول کھول کر عوام کے سامنے رکھ دی ہے۔ انہوںنے کہاکہ جاتی عمرہ کو پنجاب سمجھنے والو خدارا عوام پر رحم کریں۔ انہوںنے کہاکہ دو چار جگہ کی ویڈیو دکھا کر عوام کو بے وقوف بنانا بند کریں۔ انہوںنے کہاکہ جب سے بلاول بھٹو کے کشمیر میں جلسے دیکھے ہیں ان کے دماغوں پر بلاول بھٹو سوار ہے۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی اور بلاول بھٹو کہیں نہیں جا رہا، خدارا ابھی آپ عوام کی مشکلات پر دہان دیں۔ انہوںنے کہاکہ جیسے تیسے کر کے اگر کرسیوں پر قبضہ کر لیا ہے تو کم از کم مشکل وقت میں عوام کی مدد بھی کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *