Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

راولپنڈی ( سپورٹس ڈیسک)پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر پنجاب پوٹھوہار انڈر17 فٹ بال ٹیم کے چنا کے سلسلہ میں دو روزہ اوپن ٹرائلز (آج)ہفتہ 15 اگست کو سہ پہر چار بجے سے سیالکوٹ فٹ بال اکیڈمی نزد لاری اڈا، سیالکوٹ سیالکوٹ میں شروع ہونگے۔ گزشتہ روز راولپنڈی ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر اور پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کے نائب صدر راجہ محمد اشتیاق نے بتایا کہ دو روزہ اوپن ٹرائلز میں لاہور، گوجرا نوالہ، سرگودھا اور راولپنڈی ڈویژنوں کے کھلاڑی حصہ لیں گے اور منتخب ٹیم آئندہ ماہ ستمبر میں کھیلی جانے والی قومی انڈر 17 فٹ بال چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔ ٹرائلز میں یکم جنوری 2010 سے 31 دسمبر 2012 کے دوران پیدا ہونے والے کھلاڑی حصہ لینے کے مجاز ہونگے۔ عمر کے ثبوت کے لئے کھلاڑیوں کو اپنے ہمراہ پاسپورٹ یا ایف آر سی لانا ہوگا۔قومی انڈر 17 فٹ بال چیمپئن شپ میں پنجاب سے دو ٹیمیں پنجاب ہڑپہ اور پنجاب پوٹھوہار حصہ لیں گی۔ پنجاب ہڑپہ ٹیم کے چنا کے سلسلہ میں ٹرائلز گزشتہ ہفتے فیصل آباد میں ہوئے تھے۔