Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

واشگٹن(ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی فوج کے سابق میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم دے دیا۔بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی فوج کے سابق میجر ندال حسن نے 2009 میں 13 امریکی فوجیوں کو ہلاک کیا تھا۔خبر ایجنسی کے مطابق سابق امریکی میجر ماہر نفسیات نے ٹیکساس کے فورٹ ہڈ فوجی اڈے میں فائرنگ کی تھی، فوجی عدلیہ نے سابق میجر کو 2013 میں سزائے موت سنائی تھی۔واضح رہے کہ امریکا میں 1945 کے بعد فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے یہ پہلی فوجی سزائے موت ہوگی۔