Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کیچ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل کیچ بال چیمپئن شپ (آج)جمعرات 13 اگست سے منی سپورٹس کمپلیکس، ناظم آباد، کراچی میں شروع ہو گی۔ پاکستان کیچ بال فیڈریشن کی صدر امہ لیلی کلثوم نے بتایا کہ چیمپئن شپ کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اور چیمپئن شپ میں ملک بھر سے فیڈریشن کے ساتھ منسلک صوبائی اور ریجنل ایسوسی ایشنز کے علاوہ مختلف ڈیپارٹمنٹ کی خواتین اور مردوں کی ٹیموں کے کھلاڑی حصہ لیں گے۔ چیمپئن شپ دو روز تک جاری رہے گی اور چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے 14 اگست کو کھیلے جائیں گے جس کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ مزید معلومات کے لئے آرگنائزنگ سیکرٹری اسما سعید سے رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے