میرپور ڈویژن کی 13 نشستوں پر پولنگ 

پاکستان ،ویب ڈیسک ،کشمیر میں ہونے والے ریاستی اسمبلی کے انتخابات کے پہلے مرحلے میں آج (27 جولائی) میرپور ڈویژن کی 13 نشستوں کے لیے پولنگ کا آغاز ہو چکا ہے۔مقامی حکومت کا کہنا ہے کہ ’انتخابات کے پہلے مرحلے کے آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے‘ تمام ضروری تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ کا عمل صبح آٹھ بجے شروع ہوا اور یہ بلاتعطل شام پانچ بجے تک جاری رہے گا۔میرپور ڈویژن میں آج 13 نشستوں کے لیے انتخاب ہو رہے ہیں۔ جن نشستوں پر انتخاب ہو رہے ہیں اُن میں ضلع کوٹلی کی چھ، ضلع بھمبر میں تین اور ضلع میرپور کی چار نشستیں شامل ہیں۔ ان 13 حلقوں میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد چار لاکھ سے زائد ہے۔ انتخابات کے دوران سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے 18 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعیانت کیے گئے ہیں، جبکہ فوج کے اہلکار بھی علاقے میں موجود ہیں۔پاکستان تحریکِ انصاف نے بھی گذشتہ ماہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔اتوار کے روز سیکریٹری الیکشن کمیشن راجہ محمد شکیل نے مقامی انتظامی افسران کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ پولنگ کے عمل میں خلل ڈالنے یا امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی کسی بھی کوشش کے سنگین نتائج ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *