منشیات اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈان، 3 ملزمان گرفتار، 36.81 کلو منشیات برآمد

راولپنڈی (این این آئی)اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف)نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈان کے دوران 3 ملزمان گرفتار کر لیے۔اے این ایف کے ترجمان کے مطابق منشیات اسمگلنگ کے خلاف 3 کارروائیوں میں 36.81 کلو گرام منشیات برآمد کر لی گئی۔ترجمان کے مطابق آسٹریلیا جانے والے پارسل سے 210 گرام افیون برآمد ہوئی، کالا شاہ کاکو ٹول پلازا کے قریب گاڑی سے 16.8 کلو چرس، 3 کلو گرام آئس برآمد کر کے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔انہوں نے کہاکہ مانسہرہ کے قریب کارروائی کے دوران موٹر سائیکل سے 16.8 کلو چرس برآمد کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *