Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کوئٹہ(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما سید جہانگیرشاہ نے کہا ہے کہ ملک کے دفاع کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج ،ایف سی ،پولیس اوردیگر سیکورٹی فورسز کے شہدا ہمارے ماتھے کاجھومر ہیں جن کی قربانیوں کی بدولت ہم رات کو سکون کی نیندسوتے ہیں مسلم لیگ(ن) کے کارکن کسی کو بھی شہداءاورانکے اہل خانہ کی توہین کی اجازت نہیں دیں گے ،جمعیت علماءاسلام کے سربراہ شہداکی توہین پر فوری طور پر معافی مانگیں۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں سید جہانگیرشاہ نے کہا کہ پاکستان اسوقت حالت جنگ میں ہے اوردشمن پاکستان کو کمزور کرنے کیلئے ہرقسم کے حربے استعمال کر رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج ،ایف سی ،پولیس اوردیگرقانون نا فذ کرنے والے اداروں کے افسران اورجوان ملک کے دفاع ، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں جنہیں پوری قوم خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا بیان افسوسناک، غیر ذمہ دارانہ اور قومی یکجہتی کے منافی ہے مولانا فضل الرحمان کے بیان سے شہدائے پاکستان کے ورثا اور عوام کی دل آزاری ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج قومی سلامتی کی ضامن ہیں ان کے کردار پر حملہ ناقابل قبول ہے، افواجِ پاکستان کے افسران اور جوان وطن کے دفاع کے لیے مسلسل جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں، شہداءکی قربانیوں کامذاق اڑانا کسی بھی صورت مناسب نہیں ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے شہدا کے بارے میں الفاظ سے شہداءکے خاندانوں کی دل آزاری ہوئی ہے جو کسی بھی طرح ناقابل قبول ہے جمعیت فوری طور پر شہدا کے خاندانوں سے معافی مانگے ۔