ملک میں جاری اتھلیٹکس سمر تربیتی کیمپس کے دوران گراس روٹ سطح پر نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا،عابدہ تنویر 

 لاہور (سپورٹس ڈیسک)اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان (ویمن ونگ)کی سیکرٹری جنرل میڈم عابدہ تنویر نے کہا ہے کہ امید ہے کہ ملک میں صوبائی ایسوسی ایشنز کے زیر اہتمام اور اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے تعاون سے جاری اتھلیٹکس سمر تربیتی کیمپس کے دوران گراس روٹ سطح پر نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایشیا اتھلیٹکس فیڈریشن کے نائب صدر میجر جنرل ریٹائرڈ محمد اکرم ساہی کی ہدایت پر تمام پورے پاکستان میں مختلف مقامات پر صوبوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران اتھلیٹکس سمر تربیتی کیمپس جاری ہیں جن میں کوالیفائیڈ کوچز کے ذریعے تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات کو گراس روٹ سطح کی تربیت دی جا رہی ہے۔ گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران تعلیمی اداروں کے طلبا وطالبات کو سیکھنے کے لئے یہ سہنری مواقع ہے۔ارشد ندیم کی کامن ویلتھ گیمز میں ناکامی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں عابدہ تنویر نے کہا کہ ارشد ندیم کی کامن ویلتھ گیمز میں ناکامی پر سوالیہ نشان ہے اور اس پر حکومت کو انکوائری کمیشن بنانا چاہتے تاکہ یہ کیس منظر عام پر آ سکے کہ ارشد ندیم کی ناکامی کس کی کوتاہی اور نااہلی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *