Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

مستونگ (ویب ڈسک)مستونگ میں لک پاس ریڈار کی خدمات عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہیں۔پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کی جانب سے جاری کردہ نوٹم کے مطابق لک پاس ریڈار کی آپریشنل خدمات 13 جولائی تا 8 اگست 2026ءتک معطل کی گئی ہیں۔نوٹم میں بتایا گیا کہ اس دوران ریڈار کی 250 ناٹیکل میل کی حدود میں نگرانی کی سہولت دستیاب نہیں ہو گی۔نوٹم کے مطابق متبادل نگرانی کے نظام کے ذریعے لاہور اور کراچی کنٹرول سینٹرز سے فضائی ٹریفک کی خدمات معمول کے مطابق رہیں گی۔نوٹم میں بتایا گیا کہ معطلی کی مدت کے دوران جب بھی ضرورت پڑی تو متاثرہ فضائی حدود میں نان ریڈار طریقہ کار کے تحت فضائی ٹریفک کنٹرول خدمات فراہم کی جائیں گی تاکہ پروازوں کے آپریشن کو معمول کے مطابق برقرار رکھا جا سکے۔