Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

کابل(ویب ڈیسک)افغانستان میں طالبان حکومت نےقرنیےکی پیوندکاری پر پابندی لگادی۔برطانوی اخبار کے مطابق طالبان حکام نے قرنیے کی پیوندکاری کو اسلامی تعلیمات کے خلاف قراردیا ہے جس کے بعد طالبان نے ڈاکٹروں کو قرنیے کی پیوندکاری کے آپریشنز روکنے کا حکم دیا ہے۔اس حوالے سے افغان ڈاکٹر نور زمان ہاشم نے کہا کہ پابندی کے باعث سیکڑوں افراد بینائی بحال کرنے کے علاج سے محروم ہوسکتے ہیں،کابل کے اسپتال میں پابندی سے پہلے قرنیے کی پیوندکاری کے 90 آپریشن کیے گئے۔افغان ڈاکٹر نے مزید بتایا کہ طالبان نے زبانی طور پر قرنیے کی پیوندکاری روکنے کی ہدایت دی ہے۔دوسری جانب امریکی فلاحی تنظیم نے طالبان سے قرنیے کی پیوندکاری پر پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ، قرنیےکی پیوندکاری پرپابندی کی وجہ سے فلاحی پروگرام متاثر ہوا ہے۔