Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

ڈیرہ مراد جمالی(ویب ڈیسک)صحبت پور اور اوستہ محمد ٹریفک کے دو مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک خاتون سمیت پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق صحبت پور کے علاقے پولیس تھانہ پہنور سہنڑی کی حدود میں گزشتہ شب ٹریفک کے حادثے میں ایک شخص وزیر خان جمالی موقع پر ہی جانبحق جبکہ ایک خاتون دو بچوں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے واقعے کی اطلاع پر پولیس جاے وقوع پر پہنچ گئی اور حادثے میں ہلاک و زخمیوں کو فوری طورپر سول اسپتال صحبت پور منتقل کردیا گیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی جبکہ زخمی زیر علاج ہیں جپکہ اوستہ محمد میں بھی ٹریفک حادثے میں ایک شخص غلام حیدر زخمی ہوگیا جن کو سول اسپتال اوستہ محمد منتقل کردیا گیا۔