Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

کوئٹہ (این این آئی) مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کے ترجمان کاشف حیدری نے کہا ہے کہ سانحہ زیارت کے شہداءکے لواحقین سے اظہارِ یکجہتی اور دھرنا کمیٹی کے جائز مطالبات کے حق میں 17 جولائی بروز جمعہ کو کوئٹہ میں مکمل شٹر ڈاو ¿ن ہڑتال کی جائے گی، جس کے دوران تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز، مارکیٹیں اور تجارتی سرگرمیاں مکمل طور پر بند رہیں گی۔ یہ بات انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ زیارت نے پورے بلوچستان کو غمزدہ کر دیا ہے، جبکہ شہداءکے لواحقین کے مطالبات انصاف، امن اور عوام کے تحفظ سے متعلق ہیں، جنہیں نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ زیارت سمیت بلوچستان بھر میں پائیدار امن قائم کیا جائے، شہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے اور سانحے کے ذمہ دار عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لا کر متاثرہ خاندانوں کو فوری انصاف فراہم کیا جائے۔ کاشف حیدری نے بلوچستان بھر کی تاجر برادری سے اپیل کی کہ وہ 17 جولائی کو مکمل شٹر ڈاو ¿ن ہڑتال میں بھرپور انداز میں شریک ہو کر اپنے کاروباری مراکز بند رکھیں اور شہداءکے لواحقین کے ساتھ یکجہتی، امن کے قیام اور بلوچستان کے عوام کے جائز مطالبات کی حمایت کا عملی ثبوت دیں۔