شدید مخالفت،فیفا نے فارورڈ انٹرپرائز منصوبہ واپس لے لیا ورلڈ کپ سرمایہ کاری منصوبے سے فٹبال میں تقسیم پیدا ہوئی، یہ اب کھیل کے مفاد میں نہیں رہا، بیان

زیور خ(سپورٹس ڈیسک)فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو نے شدید مخالفت کے بعد فیفا فارورڈ انٹرپرائز منصوبہ واپس لینے کا اعلان کر دیا۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ فیفا فارورڈ منصوبہ باضابطہ طور پر ختم ہو گیا ہے، تجاویز پر مزید پیش رفت نہیں ہو گی۔جیانی انفانٹینو نے کہا کہ ورلڈ کپ سرمایہ کاری منصوبے سے فٹبال میں تقسیم پیدا ہوئی، یہ اب کھیل کے مفاد میں نہیں رہا، فیفا فارورڈ منصوبہ فیفا کے رکن ممالک کی اکثریت کی حمایت سے مشروط تھا۔فیفا صدر نے کہا کہ تمام آراء سننے کے بعد منصوبہ آگے نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ فیفا کا مقصد ہمیشہ اتحاد اور فٹبال کی بہتری رہا ہے، تمام متعلقہ فریقوں کو دوبارہ ایک میز پر لائیں گے، ضرورت مند ممالک میں فٹبال کے فروغ کا مشن جاری رہے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *