سیاسی میدان میں زلزلہ! سید سعداللہ شاہ نے بلاول بھٹو کو عوام کا آخری سہارا قرار دے دیا

کوئٹہ(ویب ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی رہنماوں سید سعد اللہ شاہ، سید محمد داؤد آغا، وڈیرہ محمدانور بنگلزئی، ڈاکٹر دیدار اچکزئی،عبدالنبی سمالانی،ملک روزی خان ترہ کئی،حاکم علی بوہہڑ،شاہجہان بلوچ،عیسیٰ ہزارہ، رحیم داد شیرانی اوردیگر نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کوانکی سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری ملک، صوبوں اور عوام کے حقوق کیلئے آواز بلند کر رہے ہیں اور وہ واحد نوجوان سیاستدان ہیں جو عوام کی امیدوں کا سہارا بن کر کھڑے ہیں۔یہ بات انہوں نے پیر کو اخبار مارکیٹ کوئٹہ میں بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ملکی سیاست کا محور اور عوام کی امید کی کرن ہیں عوام کی طاقت سے انہیں ملک کاآئندہ وزیراعظم بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے جمہوریت، آئین اور عوام کے حقوق کی جدوجہد کو آگے بڑھایا ہے ان کی سیاسی جدوجہد عوامی خدمت اور جمہوری اقدار سے وابستہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بھٹو خاندان کی جمہوریت اور عوام کے لیے دی گئی قربانیاں ملکی تاریخ کا اہم باب ہیں شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی قربانیوں کی میراث بلاول بھٹو زرداری کے عزم کو تقویت دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے نوجوان نسل کو سیاست میں فعال کردار ادا کرنے اور پاکستان کے مستقبل کو جمہوری اصولوں سے جوڑنے کا حوصلہ دیا۔اس موقع پر سید سعد اللہ ساہ اوردیگررہنماوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *