سمندروں کے درجہ حرارت میں اضافے سے مرجانی چٹانوں کی بقا کو سنگین خطرات لاحقحرارت برداشت کرنے والی مرجانی نسلوں کی افزائش کے لیے ہنگامی بحالی پروگرام شروع کیا ہے، اقوامِ متحدہ

نیروبی(ویب ڈیسک)عالمی سمندروں کے درجہ حرارت میں مسلسل اضافے اور سمندری ہیٹ ویوز کے باعث دنیا بھر کی قیمتی مرجانی چٹانوں یعنی کورل ریفس کی رنگت اڑنے اور ان کے تباہ ہونے کے عمل میں خطرناک تیزی آ گئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوامِ متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کی تازہ عالمی رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر عالمی حدت میں اضافے کو فوری طور پر نہ روکا گیا تو آئندہ 2 دہائیوں میں دنیا کی 70 فیصد سے زائد مرجانی چٹانیں شدید متاثر ہو سکتی ہیں جن پر کروڑوں سمندری جانداروں کی خوراک اور افزائش کا انحصار ہے۔ ماحولیاتی سائنس دانوں نے اپنے بیانات میں کہا کہ مرجانی چٹانیں نہ صرف سمندری حیاتیاتی تنوع کا مرکز ہیں بلکہ ساحلی علاقوں کو شدید سمندری طوفانوں اور کٹا سے بچانے میں قدرتی دیوار کا کام بھی کرتی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ آسٹریلیا، بحرالکاہل اور بحرِ ہند کے ساحلی ممالک میں ماہرین نے لیبارٹری میں زیادہ حرارت برداشت کرنے والی مرجانی نسلوں کی افزائش اور انہیں دوبارہ سمندر میں منتقل کرنے کے ہنگامی منصوبوں پر کام تیز کر دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *