سری لنکا کا بھارت کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کےلئے مفت انٹری کا اعلان

کولمبو(سپورٹس ڈیسک)سری لنکا نے بھارت کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کے لیے مفت انٹری کا اعلان کر دیا۔سری لنکا کرکٹ نے ہندوستان کے خلاف دو میچوں کی ہوم سیریز کے دوران شائقین کے لیے مفت داخلہ کا اعلان کیا جو کہ گال اور کولمبو میں 15 سے 27 اگست تک کھیلی جائے گی۔2017 کے بعد پہلی بار دو طرفہ ٹیسٹ سیریز کے لیے ہندوستان کی میزبانی کرنے والے سری لنکا نے شائقین کی دلچسپی کو بڑھانے کے لیے مفت داخلے کی سہولت فراہم کی ہے۔ایس ایل سی نے اپنے بیان میں کہاکہ ‘سری لنکا کرکٹ اعلان کرنا چاہتی ہے کہ سری لنکا اور ہندوستان کے درمیان ہونے والی آئندہ ٹیسٹ سیریز میں عوام کا داخلہ مفت ہو گا اس طرح کرکٹ کے شائقین کو عالمی معیار کی ٹیسٹ کرکٹ دیکھنے کا بہترین موقع ملے گا۔ریلیز میں کہا گیا کہ سری لنکا کرکٹ پورے ملک سے کرکٹ کے شائقین، نوجوان خواہشمند کرکٹرز، خاندانوں اور کھیلوں کے شائقین کو اس اقدام سے فائدہ اٹھانے اور سری لنکا اور ہندوستان کے درمیان بین الاقوامی ٹیسٹ کرکٹ کے جوش و خروش کا تجربہ کرنے کے لیے گرمجوشی سے مدعو کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *