Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کوئٹہ /واشک(ویب ڈیسک)سابق ناظم واشک حاجی میر غلام نبی غلزئی نے اپنی سابقہ سیاسی جماعت محمد حسنی پینل سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے باقاعدہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ شمولیتی تقریب کوئٹہ میں منعقد ہوئی جس کی صدارت پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر داور شاہ کاکڑ نے کی تقریب میں صوبائی سیکرٹری میر جہانگیر رند، قومی اسمبلی کے امیدوار صدام ترین سردار زین خلجی سمیت پارٹی کے دیگر مرکزی و صوبائی رہنما بھی شریک ہوئے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر داور شاہ کاکڑ نے حاجی میر غلام نبی غلزئی اور ان کے ساتھیوں کو پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ مشکل سیاسی حالات میں ان کا یہ فیصلہ قابلِ تحسین ہے انہوں نے کہا کہ پارٹی نئے شامل ہونے والے رہنماؤں اور کارکنوں کا خیرمقدم کرتی ہے اور امید رکھتی ہے کہ ان کی شمولیت سے بلوچستان خصوصاً ضلع واشک میں تحریک انصاف مزید مضبوط ہوگی حاجی میر غلام نبی غلزئی نے اس موقع پر کہا کہ انہوں نے عوامی خدمت اور مثبت سیاسی جدوجہد کے عزم کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ہے اور وہ پارٹی کی قیادت کے اعتماد پر پورا اترنے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔