Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کاسکائس(سپورٹس ڈیسک) پرتگالی فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا روڈریگز رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں تاہم شادی کی اس نجی تقریب میں جارجینا روڈریگز نے کروڑوں ڈالر مالیت کے قیمتی ہیرے پہن کر سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی۔11 اگست 2026 کو پرتگال کے شہر کاسکائس میں ہونے والی اس نجی تقریب میں جارجینا نے روایتی عروسی لباس کے بجائے سفید رنگ کا خصوصی گچی کا سوٹ زیب تن کیا، جس کے ساتھ انہوں نے چوپارڈ (Chopard) کی مشہور ”Garden of Kalahari“ ہائی جیولری کلیکشن کے ہیرے پہنے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ان زیورات کی مجموعی مالیت تقریباً7 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تک بتائی گئی ہے، تاہم مختلف ذرائع کے مطابق اس کلیکشن کی قیمت 5 کروڑ ڈالر سے زائد بھی بیان کی جاتی ہے۔ان شاندار زیورات میں سب سے نمایاں 50 قیراط کا ہیرا جڑا ہار تھا، جو اس سے قبل معروف گلوکارہ بیونسے بھی پہن چکی ہیں۔ اس کے علاوہ جارجینا نے اسی کلیکشن سے تعلق رکھنے والے کانوں کے زیورات، بریسلٹ اور انگوٹھیاں بھی پہنیں، اور مجموعی طور پر ان کے برائیڈل لک میں 250 قیراط سے زائد ہیرے شامل تھے۔Garden of Kalahariکلیکشن کے یہ قیمتی زیورات بوٹسوانا کی کرووے کان سے دریافت ہونے والے 342 قیراط وزنی خام ہیرے سے تیار کیے گئے تھے، جسےGarden of Kalahari کا نام دیا گیا تھا۔ جارجینا کا یہ مرکزی 50 قیراط کا ہیرا ‘D رنگ’ اورFlawless clarityکا حامل ہے، جو سفید ہیروں کی اعلیٰ ترین درجہ بندی مانی جاتی ہے۔یہ جوڑا اپنی شادی کی تقریب کو انتہائی نجی رکھنے میں کامیاب رہا۔ انہوں نے پرتگال میں اپنے گھر پر قریبی اہل خانہ اور بچوں کی موجودگی میں شادی کی، جبکہ بعد ازاں فاطمہ کے مقدس مقام پر ایک نجی مذہبی دعائیہ تقریب میں بھی شرکت کی۔جارجینا کے سادہ سفید گچی سوٹ اور انتہائی قیمتی ہیروں کے اس منفرد امتزاج نے پوری تقریب میں ایک شاہانہ جلوہ بکھیر دیا۔